Aaj News

ہفتہ, مارچ 01, 2025  
30 Shaban 1446  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا

صائم ایوب قومی ٹیم سے باہر ہوگئے
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 10:36pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، صائم ایوب ٹیم سے باہر ہوگئے، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹخنے کی انجری کا شکار صائم ایوب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

محمد رضوان چیمپئنزٹرافی میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے، قومی ٹیم میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔

سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ فخرزمان کے اوپننگ پارٹنربابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں، ہوم کنڈیشنزمیں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔

اسدشفیق نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہےکہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے، ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

پاکستان چیمپئنزٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کونیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔ چیمپئنزٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بُری خبر آگئی، آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ

شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حسنین اور حارث رؤف اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، کامران غلام اور عثمان خان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیمزکی تعمیرکا کام وقت پرمکمل ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہوراورصدرآصف زرداری 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔

محسن نقوی نے لاہورمیں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ صائم ایوب کو ٹھیک ہونے میں کم سے کم 3 سے4 ہفتے لگیں گے، اوپنربلے باز کی صحت اب بہتر ہے، ہم ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

PCB

paksitan

Champions Trophy

champions trophy 2025

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)