Aaj News

ہفتہ, مارچ 01, 2025  
30 Shaban 1446  

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16فروری کو ہوگی، چیئرمین پی سی بی

ہم سب کا مقصد چیمپئنزٹرافی کو کامیاب بنانا ہے، میڈیا سے گفتگو
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2025 06:51pm

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، ٹرافی کیلئے تمام ٹیموں کو ویلکم کریں گے، ہم سب کا مقصد ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانا ہے، سلیکشن کمیٹی سے ابھی ملاقات ہوئی ہے، سرحد پار ایسے لوگ ہیں ایک پتھر بھی لگے تو تنقید کرتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا 7 فروری کو افتتاح کریں گے، جبکہ صدر مملکت آصف زرداری 11فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11فروری کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع، ممکنہ اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیموں کے ساتھ بورڈ حکام کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، اسی طرح آئی سی سی آفیشلز کو بھی مدعو کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو ٹھیک ہونے میں کم سے کم 3 سے4 ہفتے لگیں گے، اوپنر بلے باز کی صحت اب بہتر ہے، ہم ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تماشائیوں کی گنجائش بھی بڑھ گئی ہے، اسٹیڈیم میں لگائی گئی سیٹیں دوست ملک چین سے منگوائی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بُری خبر آگئی، آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیمزکے کام بروقت مکمل ہونے سے بہت سے لوگوں کے خواب ٹوٹے ہیں، اسٹیڈیم کے ورکرز8 فروری کو لاہور میں میچ دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی پوری ٹیم ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے، چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16فروری کو ہوگی، ہم نے آئی سی سی کے تمام آفیشلز کو بھی مدعو کیا ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خود مختارہے، حکومت سے کسی قسم کے پیسے نہیں لیتا، آئی سی سی کے تمام پاسز فروخت کر رہے ہیں تاکہ ریونیو بڑھ سکے، اسٹیڈیم کی بہتری کے لیے جو خرچہ ہوا ہے، اسے بھی پورا کرنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج چیمپئنز ٹرافی کےلیے قومی ٹیم کا اعلان ہو جائے گا، قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، انشااللہ نتائج بھی اچھے ہوں گے۔

PCB

Champions Trophy

mohsin naqvi

champions trophy 2025

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pcb official