Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی امور پر گفتگو

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا
شائع 31 جنوری 2025 12:47pm

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، جس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان مین متعین سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے خوشی کے موقع پر چینی حکومت اورعوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

china

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

pak china relation

Jiang Zaidong

China Ambassador