خاندان میں بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کےاہم طریقے
اگر آپ کے گھر میں ایک کے بعد ایک شخص بیمار ہو رہا ہے، تو واضح طور پر یہ وائرس آپ کے گھر میں موجود ہے۔ ایسے میں آپ کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر اپنانی ہوں گی تاکہ باقی افراد کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
فلو کے مریضوں کا بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے، لیکن اس کےلیے آپ کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ اس وائرس کو کیسے پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔
فلو کے بعد گھر کی صفائی اور احتیاطی تدابیر
جب گھر میں کسی کو فلو ہوتا ہے، تو اس کے ٹھیک ہونے کے بعد بھی کچھ اقدامات کرنے ضروری ہیں تاکہ باقی افراد بیماری سے بچ سکیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو گھر کی صفائی اور جراثیم کش مصنوعات کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ وائرس مزید نہ پھیل سکے۔ اس کے علاوہ، گھر کے تمام افراد کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوںگی تاکہ وائرس سے بچاؤ ممکن ہو۔
وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟
گھر کی صفائی
فلو سے متاثرہ شخص کے زیر استعمال تمام اشیا کو صاف کریں، جیسے بیڈ، صوفہ، اور دیگر اشیاء جنہیں وہ متاثرہ شخص چھوتا ہو۔
بستروں اور دیگر چیزوں کی صفائی
بستر کی چادریں، تکیے، کمبل اور لحاف وغیرہ کو دھو کر صاف کریں۔ اگر ممکن ہو تو انہیں گرم پانی میں دھوئیں تاکہ وائرس کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکے۔ کمبل اور گدوں کو ویکیوم کریں اور ہوا میں خشک کریں۔
ذاتی اشیاء کی صفائی
فلو کے مریض کے استعمال کردہ سامان جیسے موبائل فون، ٹی وی ریموٹ، لیپ ٹاپ وغیرہ کو باقاعدگی سے صاف کریں۔
ہاتھ دھونے کی عادت
گھر کے تمام افراد کو ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنی ہوگی، خاص طور پر جب وہ متاثرہ شخص کے قریب آئیں یا کوئی سطح چھوئیں۔
وینٹیلیشن
گھر کی ہوا کو صاف رکھیں، کھڑکیاں اور دروازے کھول کر تازہ ہوا کو اندر آنے دیں تاکہ وائرس باہر نکل سکے۔
Comments are closed on this story.