Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

حماس نے القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ابو خالد کی شہادت کی تصدیق کردی

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا، رپورٹ
شائع 31 جنوری 2025 09:30am

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ابو خالد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔

ابو عبیدہ میں اپنے بیان میں محمد الضیف کے نائب مروان عیسیٰ سیمت القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل کی شہادت کا اعلان بھی کیا۔

ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے ہمارے دو عظیم رہنماؤں کو شہید کر دیا، لیکن ان کی میراث اور مزاحمت جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے عسکری رہنماؤں کے قتل سے اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت نہیں رکے گی۔

غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، آیت اللہ خامنہ ای

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس جولائی میں محمد الضیف کو شہید کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواسی کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ پر بڑا فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث 90 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے محمد الضیف اور ان کے ساتھ موجود رافع سلامہ شہید ہوگئے تاہم حماس کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

یکم اگست 2024 کو اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک فضائی حملے میں ابو خالد کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیل نے محمد الضیف ابو خالد پر 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیلی قصبوں پر حماس کے حملے کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک ہونے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Died

alqasam brigade

abu khalid