مذاکراتی عمل سےنکل کرپی ٹی آئی نےغیرسیاسی سوچ کامظاہرہ کیا، عرفان صدیقی
سینیٹرعرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ایکس’ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل سےنکل کر پی ٹی آئی نےغیرسیاسی سوچ کامظاہرہ کیا۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نےمطالبات کےحوالےسےموقع ضائع کردیا، پی ٹی آئی کی یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کووزیراعظم کی پیشکش سےفائدہ اٹھاناچاہئے، دھرنےاورلانگ مارچ انہیں منزل تک نہیں لےکرجائیں گے۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہرمسئلے کا حل صرف بامعنی مذاکرات ہی سےنکلتاہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکومسترد کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی تھی۔
ویزیراعظم نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پرتیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اورمعاملات کو آگےبڑھائیں، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے مگر 28 تاریخ کے اجلاس سے پہلے ہی تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی۔
Comments are closed on this story.