ایران میں پھنسے درآمدی اشیا سے لدے کنٹینرز کو پاکستان لانے کی اجازت مل گئی
وزارت تجارت کی جانب سے ایران میں پھنسے درآمدی اشیا سےلدے کنٹینرزکوالیکٹرانک امپورٹ فارم کے ذریعے60 روزتک کی چھوٹ دے دی گئی، جومال بردارگاڑیاں31 اکتوبر2024 تک یا اس سے پہلے کی ماسٹر بل آف لیڈنگ رکھتی ہیں انہیں کسٹم کلیئرنس کے بعد پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔
وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق جن کلیئرنگ ایجنٹس کے پاس ایرانی کسٹمزکے وہ دستاویزات ہیں جن میں مال بردارگاڑیوں کے31 اکتوبر 2024 تک یا اس سے پہلے ایران پہنچنے کا ثبوت ہو انہیں بھی چھوٹ ملے گی۔
وزارت تجارت کی جانب سے ڈپٹی سیکریٹری (افغانستان، سی ای او اینڈ کارز) محمد زبیرخان کے دستخط سےجاری ایک دفتری یا داشت میں متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی ہے۔
27 جنوری 2025 کو ایڈیشنل سیکریٹری (ٹریڈ ڈیپلومیسی) وزارت تجارت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے دوران اسٹیک ہو لڈرزکی تجاویزکی روشنی میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے درآمدی مال سےلدے کنٹینرزکو60روزتک ای آئی ایف فارم سے چھوٹ دیدی ہے۔
امپورٹرزکومراسلے کے اجرا سے60 دن تک مذکورہ (نان ایرانی اوریجن) درآمدی اشیازمینی راستے لانے کی اجازت ہوگی۔ اس سلسلے میں کسٹمزودیگر کوبھی ہدایات جا ری کردی گئی ہیں۔
ایوان صنعت و تجا رت کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی، صدرحاجی محمد ایوب مریانی اورسینئرنائب صدرحاجی اختر کاکڑنے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین آغاشاہ زیب درانی کا شکریہ ادا کیا۔
صدرچیمبرآف کامرس محمد ایوب مریانی کا کہناہے کہ وزارتِ تجارت کا دفتری یاداشت ہمارے لئے بڑی خوش خبری ہیں۔
سنیئرنائب صدرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ حاجی اخترکاکڑنے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا جس سے ایران میں پھنسے ہزاروں کنٹینرز کو ہم لاسکیں گے۔ صوبےکےامپورٹرزکے ساتھ کیا ایک اوروعدہ نبھانے پرخوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے صوبے کی درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا اورہمیں خوشی ہے کہ ہم اس وعدے کونبھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرزپھنس گئے تھے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس کے تحت امپورٹ کے لیے الیکٹرانک امپورٹ فارم کو لازمی قراردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے امپورٹ ایکسپورٹ مکمل طورپررک گیا تھا۔
مذکورہ کنٹینرزکولانے کے لیے چیمبرآف کامرس کےصدر، نائب صدراوردیگرنے بھاگ دوڑکی، جس کے بعد آفس میمورنڈم جاری کیا گیا کہ جوکنٹنیرزاکیتیس اکتوبر2024 سے پہلے ایران پہنچے اوروہاں پھنس گئےان کو لانے کی اجازت مل گئی۔
Comments are closed on this story.