Aaj News

جمعہ, فروری 21, 2025  
23 Shaban 1446  

شرجیل میمن کاخالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل

ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنےکیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے۔
شائع 30 جنوری 2025 07:16pm
شرجیل میمن (فائل فوٹو)
شرجیل میمن (فائل فوٹو)

سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام میمن ن نے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل سامنے آیا ہے۔

شرجیل میمن نےاپنے بیان میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے، ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنےکیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے بیان میں کہا کہ ایم کیوایم کراچی کیلئےماضی کاڈراؤناخواب بن کررہ گئی ہے، ایم کیوایم تنقید اس لیے کرتی ہے کہ جوابی تنقیدسےاس کاسیاسی قدبڑھے۔

شرجیل میمن نے ردِ عمل میں مذید کہا کہ ایم کیوایم کےکسی رہنماکےبیان کوہم سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرتاجروں نے بھرپوراعتماد کا اظہارکیا ہے، تاجروں نے شکریہ ادا کیا کہ اب ان کو بھتے کی پرچیاں اور بوری بند نعشیں نہیں ملتی، ان سے قربانی کی کھالیں نہیں چھینی جاتی، روز روز ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ کی اولین ترجیح ہےکہ سندھ سمیت پورے پاکستان کو بہترین اورترقی یافتہ ملک بنایا جائے۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پرتنقید کے نشتربرساتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تاجروں کو مدعوکیا، ہمیں لگاکہ شکایتوں کاازالہ کریں گے لیکن سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، بلاول کو تکلیف تھی کہ انہوں نےگلہ کہیں اورکیا۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستن نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹو تاجروں کیلئے کوئی اقدامات کریں گے، 15سال سےسندھ پرجمہوریت کےنام پرایک جماعت کی حکومت ہے۔

Khalid Maqbool Siddiqui

Sharjeel Memon