Aaj News

جمعہ, فروری 21, 2025  
22 Shaban 1446  

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکو مسترد کردیا

ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔
شائع 30 جنوری 2025 06:50pm

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی جانب سے آفرکومسترد کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نےاسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نےایک بارپھرپاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پرتیارہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اورمعاملات کوآگے بڑھائیں، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے مگر 28 تاریخ کے اجلاس سے پہلے ہی تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات پرجوڈیشل کمیٹی کا مطالبہ غیرضروری ہے، الیکشن 2018 کے لیے جو کمیٹی بنی تھی وہ بھی اپنا کام کرے اور فروری 2024 کےالیکشن کے لیے بھی کمیٹی بنے اورحقائق سامنے لائیں۔

PM Shehbaz Sharif

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)