Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

پی آئی اے انجینئرنگ ہینگرمیں نئی سیٹ شاپ کا افتتاح

سیٹ شاپ میں طیاروں کی اندرونی تزئین وآرائش کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
شائع 30 جنوری 2025 06:00pm

چیف ایگزیکٹو آفیسرائروائس مارشل عامرحیات نے پی آئی اے انجینرنگ ہینگرمیں نئی سیٹ شاپ کا افتتاح کردیا۔ نئی شاپ سےانجینرنگ کارکنان کوکام کرنے میں آسانی اوربہترماحول ملے گا۔

ترجمان پی آئی اے کےمطابق سیٹ شاپ میں طیاروں کی اندرونی تزئین وآرائش کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سیٹ شاپ ہینگرکےساتھ بنائی گئی ہے تاکہ طیاروں کی تزئین وآرائش بہترطریقہ سے کی جاسکے۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ای او پی آئی اےعامرحیات نےانجینرنگ کا دورہ کیااورکارکنان سے بات چیت اوران کی حوصلہ افزائی کی۔

منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ سی ای او پی آئی اے کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسرخرم مشتاق، چیف انجینرنگ آفیسرعامرعلی اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

PIA