تاجروں کی شکایات کےازالےکےبجائےسندھ حکومت کالہجہ دھمکی سےکم نہیں تھا، خالدمقبول صدیقی
رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پرتنقید کے نشتربرساتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تاجروں کو مدعوکیا، ہمیں لگاکہ شکایتوں کاازالہ کریں گے لیکن سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، بلاول کو تکلیف تھی کہ انہوں نےگلہ کہیں اورکیا۔
کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستن ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نےتاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹوتاجروں کیلئےکوئی اقدامات کریں گے، 15سال سےسندھ پرجمہوریت کےنام پرایک جماعت کی حکومت ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، ایک طرف لوگ صوبے کوچلانے کیلئے100فیصدوسائل فراہم کرتےہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصدبھی اپناحصہ نہیں ڈالتے۔
انھوں نے کہا کہ آپ نے کراچی کے تاجروں سےبات کی، آپ کو تکلیف تھی انہوں نے گلہ کہیں اورکیا، کراچی میں روزانہ 2سے3وارداتیں ہوتی ہیں، ڈکیتی مزاحمت پرشہریوں کو ماردیاجاتاہے، لیاری گینگ وارکے ذریعے پورےشہرکویرغمال بنایاگیاتھا۔
خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم، سول سوسائٹی کی طرح تاجروں نےاحتجاج ریکارڈکرایا، سندھ حکومت نے تاجروں کومدعوکیا،لگاشکایتوں کاازالہ کریں گے، سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، تاجروں کی حب الوطنی کا ثبوت ٹیکس جمع کرانا تھا، لیاری گینگ وارسے آپ کے تعلقات سب کےسامنےہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب ان کی طرف سے بھتہ سرکاری طورپروصول کیاجاتاہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور بچوں کےاغوا میں اضافہ ہوا، کراچی میں روزکسی نہ کسی تاجرکوبھتہ نہ دینے پرماردیاجاتاہے، 2015تک کیا کراچی اس حالت میں تھا؟ کیا کراچی ایساکھنڈرنظرآتاتھا؟ شہری علاقوں کوسوچی سمجھی سازش کےتحت برباد کیاجارہا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آپ نے50سال پہلےکوٹہ سسٹم لگایاتھا، سندھ میں دیہی اورشہری کوٹہ سسٹم میں لسانی تقسیم ہے، آپ نےتعلیم پرنقب لگاکرملک دشمنی شروع کی ہے، آپ سےپہلےکراچی کی تعلیم بہت بہترتھی ، کراچی میں تعلیمی نتیجہ30فیصداورلاڑکانہ کا90فیصدکردیا۔
خالدمقبول نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اب کہہ رہے ہیں تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ لگائیں گے، تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ بھی آپ کے ہوں گے۔
Comments are closed on this story.