Aaj News

ہفتہ, فروری 22, 2025  
23 Shaban 1446  

ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنیتا ولیمز کی زمین پر واپس لانے کی ذمے داری سونپ دی

سنیتا ولیمز اور بُچ وِلمور جون 2014 سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں
شائع 30 جنوری 2025 05:05pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دست راست ایلون مسک کو خلاباز سنیتا ولیمز کو زمین پر لانے کے ذمے داری سونپ دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی اور اپنے دستِ راست ایلون مسک کو خلاباز سنیتا ولیمز کو زمین پر واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

سنیتا ولیمز اور بُچ وِلمور جون 2014 سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اُنہیں زمین پر واپس لانے کی متعدد کوششیں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے سنیتا ولیمز اور بُچ وِلمور کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا، اب انہیں زمین پر واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے۔

صدر ٹرمپ نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ”میں یہ ذمہ داری اپنے ساتھی ایلون مسک کو سونپ رہا ہوں، وہ اپنے ادارے اسپیس ایکس کے ذریعے سنیتا اور بُچ کو واپس لاسکتے ہیں“۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتا ولیمز اور بُچ وِلمور کو مارچ میں اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کریو 10 کے ذریعے زمین پر واپس لایا جاسکتا ہے۔

59 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بُچ وِلمور کو دس روزہ مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا تھا۔ وہ 5 جون کو بوئنگ کے خلائی جہاز اسٹار لائنر کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔

تھرشر میں خرابی اور ہیلیم گیس خارج ہونے کے باعث خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اسٹار لائنر کیپسول 7 ستمبر کو واپس بلالیا تھا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت کے مطابق سنیتا ولیمز اور بُچ وِلمور کو خلا سے واپس لانے کا آپریشن جلد شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

NASA

President Donald Trump

Elon Musk's

Stranded Sunita