کراچی پورٹ قاسم کے قریب گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق
جاں بحق اور حالت غیر ہونے والے چاروں افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے والے چاروں افراد کو فوری طبی امداد کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حالت غیر ہوجانے والوں میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز، 40 سالہ خالد اور 2 نامعلوم افراد شامل جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
karachi
gas pipeline
Port Qasim
gas pipeline blast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.