پاکستانی نژاد امریکی جج کے فیصلے پر ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے کا حکمنامہ واپس لینا پڑگیا
پاکستانی نژاد امریکی وفاقی جج کے فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے کا حکمنامہ واپس لینا پڑگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی امداد سے متعلق صدارتی حکم نامہ پر عملدرآمد پاکستانی امریکن خاتون جج لورین علی خان نے رکوایا۔
رپورٹ کے مطابق 41 سالہ لورین علی خان وفاقی ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان
لورین علی خان کے والد ڈاکٹر محمود علی خان 50 سال قبل امریکا منتقل ہوئے تھے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمود اور ان کی اہلیہ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی امداد روکنے سے متعلق حکمنامہ عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.