Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
20 Shaban 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کا پہلا بڑا اقدام اٹھا لیا
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2025 09:23am

امریکا میں امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کا پہلا بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ہے جس کے لیے صدر ٹرمپ نے پہلے قانون “ لیکن رائلی ایکٹ “ پر دستخط کردیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی جگہ بنانے کا حکم دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گوانتاناموبے میں مجرموں کے لیے 30 ہزار بستر موجود ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تشدد اور چوری میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا جا سکے گا۔

ٹرمپ نے رائلی ایکٹ پر دستخط کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں کہا کہ یہ ایک تاریخی قانون ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ قانون لاتعداد بے گناہ امریکی جانوں کو محفوظ بنائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر بچوں کی جنس تبدیلی کے علاج پر پابندی لگا دی

بل کا نام غیرقانونی تارک وطن کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارجیا کے 22 سالہ نرسنگ کے طالب علم کے نام پر رکھا گیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں مقتول طالبعلم کے اہلخانہ سے ملاقات بھی ہوئی۔

لیکن رائلی کون تھی؟

جارجیا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نرسنگ کی طالبہ لیکن ریلی گزشتہ برس فروری 2024 میں جاگنگ کے دوران وینزویلا کے ایک شخص جوز انتونیو ابارا کے ہاتھوں قتل کردی گئی تھی، جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تھا جسے امریکی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

trump

Operation Against Immigrants

riley act