Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کے کس انڈر ورلڈ ڈان کے ساتھ تعلقات تھے؟

اداکارہ نے حال ہی میں سنیاسن کا روپ دھار لیا اور دنیا زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں
شائع 29 جنوری 2025 08:04pm

ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے اس شہرت کا غلط استعمال کیا اور اپنی ذاتی زندگی میں کچھ ایسے فیصلے کیے کہ وہ اب تک ایک متنازع اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ممتا کلکرنی 90 کی دہائی میں بالی وڈ کی نامور اداکارہ تھیں ، حسین ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری اور رقص کے میدان میں بھی انہیں کمال حاصل تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ممتا کلکرنی نے 1992 میں فلم ”ترنگا“ سے ڈیبیو کیا اور1993 میں ’عاشق آوارہ‘ سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا لیکن شہرت انہیں زیادہ ہضم نہیں ہوسکی اور پھر وہ اچانک بالکل ہی انڈسٹری سے کٹ کر رہ گئیں۔

ڈرگ کیس میں بری ہونے کے بعد، ماضی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد منظر عام پر

انہوں نے اس شہرت کا غلط استعمال کیا اور اپنی ذاتی زندگی میں کچھ ایسے فیصلے کیے کہ وہ اب تک ایک متنازعہ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

ممتا کلکرنی کا نام انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن سے جوڑا گیا اور 1998 میں ان کے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں، فلم ”چائنا گیٹ“ کے دوران ان پر کئی الزامات لگے اور کہا جاتا ہے کہ چھوٹا راجن کی دھمکیوں کے بعد ہی انہیں دوبارہ فلم میں شامل کیا گیا، بعد میں انہوں نے فلمسازوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ان کے کردار کو کم کرکے ارمیلا ماتونڈکر کو زیادہ ترجیح دی جنہوں نے فلم کے آئٹم نمبر چھما چھما میں پرفارمنس دی تھی۔

ممتا کلکرنی کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا

90 میں اداکارہ ممتا کلکرنی دبئی میں کئی شوز کئے اور وہیں ان کی ملاقات وکی گوسوامی سے ہوئی جو ایک مشہور بین الاقوامی ڈرگ اسمگلر تھا۔ بعد میں بعد میں جب گوسوامی گرفتار ہواتو کہا جاتا ہے کہ ممتا کلکرنی نے اس کے کاروبار کو سنبھالا، 2016 میں ایک منشیات کے کیس میں ان کا نام آیا تھا۔

ماضی کے اداکارہ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے 23 سالوں سے روحانی سفر پر تھیں اور دنیاوی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔

مہا کمبھ میلے میں انہوں نے سنیاسن کا روپ دھار لیا جو دنیاوی زندگی سے بالکل کنارہ کش ہوتے ہیں۔

Indian Actress

lifestyle

relation

underworld don