جنوبی کوریا: ہانگ کانگ روانگی سے قبل مسافر طیارے میں خوفناک آتشزدگی
جنوبی کوریا کی فضائی کمپنی ایئر بسان کے طیارے میں ہانگ کانگ کے لیے روانگی کی تیاری کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔
جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بسان کے حکام نے بتایا کہ تمام 169 مسافروں اور عملے کے 7 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا، آتشزدگی سے 3 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، حیران کن وجہ سامنے آگئی
انہوں نے بتایا کہ رات ساڑھے 10 بجے طیارے میں آگ لگی، ایئرپورٹ پر فائر سروس کو آتشزدگی کے بارے میں الرٹ کر دیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق آگ طیارے کی دم سے شروع ہوئی، بعد ازاں فوٹیج میں جلے ہوئے سوراخوں کو بھی دکھایا گیا۔
ایئر بوسان جنوبی کوریا کی ایشیانا ایئر لائنز کا حصہ ہے، جسے دسمبر میں کورین ایئر نے خریدا تھا، طیارہ ساز ایئربس نے کہا کہ وہ واقعہ سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہے اور ایئر بسان سے رابطہ کر رہے ہیں۔
جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، ہلاکتیں 179 ہو گئیں
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 دسمبر 2024 کو بھی جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 176 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی اور عملے کے 2 ارکان کو بچا لیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا تھا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد اس وقت پیش آیا، جب جیجو ایئر کی پرواز 7 سی 2216 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد کو لے کر ملک کے جنوب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر رہی تھی۔
Comments are closed on this story.