الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 5 اراکین کی رکنیت بحال کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 5 ارکان کی رکنیت بحال کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا معاملے پر مزید 5 اراکین کی رکنیت بحال کردی گئی۔
گوشوارے جمع کروانے پر سینیٹر عبدالقدوس کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ایک ایک رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 2 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی۔
سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والے 34 اراکین کی رکنیت بحال کردی
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی، مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.