مشال یوسفزئی کا اڈیالہ جیل کی عدالت میں داخلہ بند، عمران خان کی فیملی کو رسائی مل گئی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسفزئی کا عدالت میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ عدالت نے مشال یوسف زئی کا عدالت سے غلط بیانی کرنے ریفرنس خیبرپختونخوا بار کو بھجوا دیا۔
عدالت نے بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران تین ملزمان راجہ ناصر محفوظ ، عمر ستی اور سعد سراج کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ساتھ ہی بشریٰ بی بی کی سماعت میں حاضری کے معاملے پر سپرینٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کرلیا۔
جج انسداد دہشتگری عدالت امجد علی شاہ نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو ویڈیوز شواہد کی یو ایس بیز دینے کا حکم جاری کردیا۔
آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں 13 ویں گواہ نے بیان بھی ریکارڈ کرایا، گواہ کانسٹیبل خرم علی جاوید ریکوری کا گواہ تھا۔
گواہ نے عدالت نے بیان دیا کہ ملزمان سے بر آمد ہونے والے ڈنڈے، جھنڈے، مشعال نما ڈنڈے، پٹرول بم کی برآمدگی میرے سامنے ہوئی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں پہلی مرتبہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی رسائی دی گئی، تینوں بہنوں عظمیٰ خانم علیمہ خان، نورین خان اور کزن قاسم نے عدالتی کارروائی دیکھی۔
تاہم،اہلیہ بشریٰ بی بی کو بدھ کی سماعت میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔
Comments are closed on this story.