امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف بڑا آپریشن، 7300 ملک بدر 2300 سے زائد گرفتار
امریکا بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اس دوران صرف دو روز میں 2300 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق، زیر حراست افراد کا تعلق میکسیکو، سینیگال، وینزویلا، افغانستان، بولیویا، برازیل، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور کولمبیا سے ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق، گزشتہ ہفتے 7300 غیرقانونی تارکین وطن کو امریکا سے ملک بدر کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید افراد کی ملک بدری کا عمل جاری ہے۔
وفاقی عدالت نے امریکا میں شدید قانونی اور مالیاتی بحران پیدا ہونے سے بچا لیا
دوسری جانب، امریکا میں تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی سے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں نے اس مسئلے پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جبکہ کولمبیا نے صدر ٹرمپ کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں۔
ٹرمپ نے بھارت کے سامنے مشکل شرط رکھ دی، مودی سے گفتگو کی تفصیل منظر عام پر
ادھر، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی ایک معروف اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.