ٹرمپ نے سرکاری ملازمین میں بم پھوڑ دیا، ملازمت چھوڑنے کی دھماکہ خیز پیشکش
ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمین کی تعداد میں کمی کے لیے عملی قدم اٹھا لیا۔ وائٹ ہاؤس نے سرکاری ملازمین کو ایک دھماکہ خیز ای میل جاری کرتے ہوئے انہیں ملازمت چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ای میل میں کہا گیا ہے کہ جو ملازم اپنی نوکری چھوڑنا چاہے، وہ ایسا کرسکتا ہے اور اس کے بدلے مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔
ٹرمپ نے بھارت کے سامنے مشکل شرط رکھ دی، مودی سے گفتگو کی تفصیل منظر عام پر
امریکی میڈیا کے مطابق، یہ ای میل وائٹ ہاؤس کے پرسنل مینجمنٹ کے دفتر کی جانب سے بھیجی گئی ہے، جس میں وفاقی ملازمین کو نوکری سے الگ ہونے کا ”آسان نسخہ“ پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، چھ فروری سے پہلے ملازمت چھوڑنے والوں کو زیادہ مالی فائدہ دیا جائے گا۔
انکم ٹیکس ختم کریں گے، دوسری قوموں پر ٹیکس لگا کر اپنے لوگوں کو امیر بنائیں گے، ٹرمپ
ماہرین کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ہزاروں سرکاری ملازمین متاثر ہوسکتے ہیں اور حکومتی اداروں میں افرادی قوت کی کمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed on this story.