Aaj News

جمعہ, جنوری 31, 2025  
01 Shaban 1446  

بھارت کی سری لنکا سے بھی ٹھن گئی، سفیر کی طلبی

سری لنکن بحریہ کی فائرنگ سے 5 بھارتی ماہی گیر زخمی
شائع 28 جنوری 2025 07:29pm

بھارت کی دوسرے پڑوسی ملکوں کی طرح سری لنکا سے بھی ٹھن گئی، سفیر کو طلب کرتے ہوئے فائرنگ واقعہ میں ماہی گیروں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

گذشتہ روز ڈیلفٹ جزیرے کے قریب سری لنکن بحریہ کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 بھارتی ماہی گیر زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

چین اور بھارت کا 5 برس بعد براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق

واقعہ کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا، نئی دہلی میں سری لنکا کے قائم مقام ہائی کمشنر کو فوری طور پر طلب کرتے ہوئے سری لنکن بحریہ کی کارروائی کے خلاف باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ٹرمپ کے نعرے نے بھارتی تارکین وطن کیخلاف نفرت بھڑکا دی- نئی دہلی میں چیخیں بلند

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق جزیرے کے قریب 13 ہندوستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کے دوران سری لنکن بحریہ کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی، ایسی کارروائیاں ہمارے ’ناقابل قبول‘ ہیں۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق قائم مقام سری لنکن ہائی کمشنر کو باضابطہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سخت پیغام دے دیا گیا۔

india

world

Sri Lanka

boat incident

Fireng