خوارجیوں کا قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پرحملہ، دوفوجی جوان شہید
آئی ایس پی آرکے مطابق خوارج کے ایک گروپ نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے گلستان میں 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے دو بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا
پاک فوج کےشعبہ برائےتعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےحملہ ناکام کردیا۔ کارروائی میں دوخود کش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجے میں نائک طاہرخان اورلانس نائیک طاہر اقبال بہادری سے لڑتے ہوئےشہید ہوگئے۔
بنوں میں تین خوارجی جہنم واصل
آئی ایس پی آرکی جانب سے ایک اور جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسزنے بنوں کےعلاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا جس میں تین خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ نوخوارج زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں علاقے میں کسی ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔ اس گھناؤنے فعل کےمرتکب افرادکوانصاف کےکٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کے لئےعزم ہیں۔ جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہی۔
صدرمملکت اوروزیراعظم کاسیکیورٹی فورسزکوخراجِ تحسین
صدرمملکت آصف زرداری نے فورسزکو قلعہ عبد اللہ میں سیکیورٹی پوسٹ پرحملہ ناکام بنانے پرخراج تحسین کیا اورفتنۃ الخوارج کیخلاف موثرجوابی کارروائی پرفورسزکو سراہا۔
صدرنے کارروائی کے دوران تمام 5 خوارج جہنم واصل کرنے پرفورسزکی تعریف کی اورجامِ شہادت نوش کرنے پرنائیک طاہراورلانس نائیک طاہراقبال کوخراج عقیدت اورشہدا کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کی تعریف کی۔
صدرمملکت نے شہداکے اہل خانہ سے اِظہارتعزیت بھی کیا اوران کے اہلِ خانہ کےلیےصبرجمیل کی دعا کی۔ صدرآصف زرداری نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کےمکمل خاتمے، ملکی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسزملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے گلستان میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسزکو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نائیک طاہراورلانس نائک طاہراقبال کی شہادت پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔
وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ کے لیے صبرواستقامت کی دعا بھی کی۔
اپنے بیان میں انھون نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دیںگے، سیکیورٹی فورسزکے نڈرنوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسزکے سپوتوں پرفخر ہے، سیکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پرسکیورٹی فورسزکو شاباش دیتے ہیں، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
Comments are closed on this story.