Aaj News

جمعہ, فروری 21, 2025  
22 Shaban 1446  

نادرا کا خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے منفرد شناختی کارڈ کا اعلان

خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے 'لوگو' کے ساتھ تاحیات معیاد کے منفرد شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں گے
شائع 28 جنوری 2025 04:01pm

حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ ایکٹ 2002 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے منفرد شناختی کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام خصوصی افراد کی سہولیات میں اضافے اور ان کی بہتر شناخت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگو (ؒLogo) کے ساتھ تاحیات معیاد کے منفرد شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ، خصوصی بچوں کے بے فارم یا نوعمرکارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان شامل ہوگا تاکہ ان کی پہچان آسان ہو سکے۔

پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کو نکالنے کا اعلان

اِس کے علاوہ، اعضاء عطیہ کرنے والوں کو بھی ایک خصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا، جو تاحیات درستگی کے ساتھ ہوگا اور اس پر وہیل چیئر اور عطیہ دہندہ کی علامت موجود ہوگی۔ اعضاء کے عطیہ کے لیے متعلقہ اداروں میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم آئندہ گزٹ میں نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہوں گی اور ان پر باضابطہ عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

پیکا ایکٹ کی منظوری کے بعد صحافیوں کا شہر شہر احتجاج

یہ منفرد اقدام نہ صرف خصوصی افراد کی زندگی کو آسان بنائے گا بلکہ اعضاء عطیہ کرنے کی حوصلہ افزائی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان

NADRA

CNIC

special persons