Aaj News

اتوار, فروری 23, 2025  
24 Shaban 1446  

مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، نہیں لگتا مذاکرات کامیاب ہوں گے، جنید اکبر

بانی جس کے سر پر ہاتھ رکھے گا، لوگ اس کے ساتھ ہوں گے، جنید اکبر
شائع 28 جنوری 2025 10:46am
I am not in favour of talks with govt: Junaid Akbar - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، جن افراد کے پاس اختیار نہ ہو ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

جنید اکبر نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ ود عامر ضیاء“ میں شرکت کی اور مختلف اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جنید اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صوبائی صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ اس منصب کو بھرپور طریقے سے نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر فرد کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے اور یہ پارٹی ایک ایسی جگہ ہے جہاں اختلاف رائے بھی سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف گروہ بنتے ہیں۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ ’بانی جس کے سر پر ہاتھ رکھے گا، لوگ اس کے ساتھ ہوں گے‘۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت اور یکجہتی پر زور دیا۔

ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ وہ مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ جن افراد کے پاس اختیار نہیں ہوتا، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ نہیں لگتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی بولے کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، کل بھی کمیشن بنادیں تو مذاکرات بحال ہو جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پر عمران خان کو مکمل اعتماد نہ ہوتا تو وزیراعلیٰ نہ رہتے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Junaid Akbar

PTI Government Talks