Aaj News

پیر, فروری 17, 2025  
18 Shaban 1446  

بیچ والی اولاد میں کیا خاصیتیں ہوتی ہیں؟ سائنس نے ثابت کردیا

آخر کار بیچ والے بچوں کے چمکنے کا وقت آگیا، تحقیق
شائع 27 جنوری 2025 09:04pm

بیچ والی اولاد میں کیا خاصیتیں ہوتی ہیں؟ سائنس نے بھی ثابت کردیا، والدین کے درمیان والے بچے بات ماننے والے ، تعاون کرنے والے اور ایماندار ثابت ہوتے ہیں۔

والدین کی جانب سے بیچ والے بچوں کو اکثر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، تاہم کینیڈا کی دو یونیورسٹیوں کی نئی تحقیق سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آخر کار بیچ والے بچوں کے چمکنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا وقت آگیا ہے۔

”ضدی“ بزرگ کا گھر بیچنے سے انکار، حکومت نے گھر کے اطراف ہی ہائی وے بنا دیا

بروک یونیورسٹی اور کیلگری یونیورسٹی کے محققین نے بتایا ہے کہ بیچ والے بچے عام طور پر بڑے یا چھوٹے بہن بھائیوں اور یہاں تک کہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ بات ماننے والے، تعاون کرنے والے اور ایماندار ثابت ہوتے ہیں۔

بچے کی ذہانت کا دار و مدار ماں یا باپ پر؟ تحقیق میں دلچسپ انکشا

نفسیات کے پروفیسرز مائیکل ایشٹن اور کی بیوم لی کی سربراہی میں یہ مطالعہ دو حصوں میں کیا گیا۔ مصنفین کے تیار کردہ 20 سال پرانے سوالنامہ کا استعمال کرتے ہوئے پہلے سروے میں کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ میں 7 لاکھ لوگوں کا سروے کیا گیا۔

world

canada

University

researchers

Amrica

Research Says