Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

پاکستان میں سونا مزید سستا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی ہوئی
شائع 27 جنوری 2025 06:15pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ریکارڈ کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ سونا کس ملک کی خواتین کے پاس ہے؟

دو روز سستا بکنے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 767 ڈالرز ہو گئی۔

پاکستان

Gold prices

Decreased