Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

ٹرمپ کے نعرے نے بھارتی تارکین وطن کیخلاف نفرت بھڑکا دی- نئی دہلی میں چیخیں بلند

امریکا میں بھارتی تارکین وطن کے لئے حالات بدل رہے ہیں
شائع 27 جنوری 2025 06:06pm
بشکریہ عالمی میڈیا
بشکریہ عالمی میڈیا

امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے نعرے نے بھارتی تارکین وطن کے خلاف نفرت بھڑکا دی ہے، نئی دہلی میں چیخیں بلند ہورہی ہیں۔

امریکی صدرکا حلف اٹھانے کے چند دن بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری سخت احکامات کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا میں بھارتی تارکین وطن بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر ’میک امریکا گریٹ اگین‘ مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ٹرمپ کے نکالے تارکین وطن لینے سے کولمبیا کا انکار، طیارے نہ اترنے دیئے، پھر کیا ہوا؟

سوشل میڈیا پر امریکیوں کا کہنا ہے کہ ”وہ ہماری ملازمتیں لے رہے ہیں“، ان دنوں ہندوستانیوں کو آن لائن حملوں کا سامنا ہے اور انہیں حقیقی زندگی میں ہراساں کیے جانے کا خوف ہے۔

صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکا کے لئے ری سیٹ کا بٹن دبا دیا ہے۔ امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر انہوں نے اپنے پہلے دن ہی بے شمار ایگزیکٹو آرڈرز کے ساتھ وہ امریکا کے خلل ڈالنے والے پہلے چیف بن گئے ہیں۔

ٹرمپ کے احکامات میں امیگریشن اور شہریت سے متعلق نئے قوانین شامل ہیں اور درجنوں دیگر ایسے ہیں جو امریکی معاشرے پر انمٹ نقوش چھوڑیں گے۔

صدارتی مدت ختم ہوتے ہی گوگل بائیڈن کو بھول گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیزی سے تبدیل ہوتے منظر نامے میں امریکا میں رہنے والے بھارتی تارکین وطن کے لئے بھی حالات بدل رہے ہیں، ان پر امریکی سرزمین پر مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور امریکیوں کا رویہ بھی تیزی سے بدل رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے ایگزیکٹیو آرڈر اور حراستی مراکز کی تعمیر نے تارکین وطن کے لیے سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے، جبکہ قانونی اور غیرقانونی تارکین وطن دونوں ہی مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

world

Donald Trump

ٰIndia

Illegal immigrants

Amrica