Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی
شائع 27 جنوری 2025 04:42pm

سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا ہے، ججز تعیناتی کے لیے اجلاس 11 فروری کو دوپہر 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

Supreme Court

اسلام آباد

judicial commission

judges appoinment