الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والے 34 اراکین کی رکنیت بحال کردی
الیکشن کمیشن نے بحال اراکین کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گوشوارے جمع کرانے والے 34 اراکین کی رکنیت بحال کردی، قومی اسمبلی کے 2 پنجاب اسمبلی کے 13، سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا ااسمبلی کے 11 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اثاثوں کے گوشواروں کی معاملے پر 34 اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔
بحال ہونے والے ممبران میں قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 13 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 11 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ان 34 اراکین کی رکنیت اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بحال اراکین کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ECP
اسلام آباد
assets
Election Commission of Pakistan (ECP)
parliamentarian assets
مقبول ترین
Comments are closed on this story.