Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

صحت و سائنس بچوں میں نمونیا اور سانس کی نالی کے انفیکشن میں اضافہ، اہم ہدایات جاری

ماہرین نے والدین کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں
شائع 27 جنوری 2025 03:42pm

پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وسیم جمالوی نے کہا ہے کہ بچوں میں نمونیا، سانس کی نالی کے انفیکشن اور دیگر امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سول اسپتال میں جون سے دسمبر تک سانس کے امراض کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی کے مطابق سول اسپتال میں جون سے دسمبر تک ایک ہزار بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کو گرم کپڑوں میں رکھیں اور ٹھنڈی ہوا سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں تازہ ہوا کی آمد کو یقینی بنائیں اور بچوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔

ڈاکٹر وسیم جمالوی نے مزید کہا کہ بیمار بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کریں اور وائرل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں بچوں کی صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں تاکہ ان کی صحت کو بہتر رکھا جا سکے۔

پاکستان

children

Pneumonia