Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

سینیٹ اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری، ممبرزاپنے بلزمتعارف کرائیں گے

سینیٹ کااجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2025 12:09am

سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہرچاربجے ہوگا۔ اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینٹ کا اجلاس آج سہ پہرچاربجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نےاجلاس کا سولہ نکات پرمشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔

قومی اسمبلی کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ میں بھی پیش

ایجنڈےمیں پرائیویٹ ممبرزاپنے بلزمتعارف کرائیں گے، جس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا۔

بل سینیٹرممتاز زہری پیش کریںگی، لیگل پریکٹیشنربارکونسل ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا، بل سینیٹرفاروق ایچ نائیک پیش کریںگے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اورمختلف ایشوز پر پانچ تحاریک بحث و مباحثہ کے لیے پیش کی جائیں گی۔

Senate of Pakistan