Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ

ایک ہفتے میں 30.9 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
شائع 26 جنوری 2025 06:30pm

اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ کر دیا گیا، جاری فںڈز کی شرح تین گنا زائد رقم 48.3 ارب روپے تک کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی درخواست پر 48.3 ارب روپے جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی، وزارت منصوبہ بندی نے ایک ہفتے میں 30.9 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

مذاکرات میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے والے اراکین پارلیمان تنخواہوں کے معاملے پر شیر و شکر ہوگئے

ذرائع نے بتایا کہ اسکیموں کے لئے جاری کردہ رقم کی مجموعی تعداد 48.3 ارب روپے ہوگئی، اس سے قبل گذشتہ برس دسمبر تک محض 17.5 ارب روپے کی رقم منظور کی گئی تھی۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی نے 13 جنوری کو 12.5 ارب روپے منظور کیے، جبکہ ریلیز 30 ارب روپے منظور شدہ حد سے معمولی زیادہ ہے، 17 جنوری کو مزید 18.4 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

federal government

National Assembly

senate

paksitan

Senate of Pakistan