Aaj News

ہفتہ, مئ 24, 2025  
27 Dhul-Qadah 1446  

کراچی سے روانہ ہونے والی مختلف پروازیں منسوخ

اتوار کو کراچی سے لاہورجانے والی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں
شائع 26 جنوری 2025 12:06pm

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اتوار کو کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

اتوار کو کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522 منسوخ ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 اور بھجئ منسوخ ہوئیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 بھی منسوخ کی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 200 منسوخ ہوئی، جبکہ کراچی سے گلف ایئر کی پرواز جی ایف بھی منسوخ کی گئی۔

کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوگئی۔

کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔

karachi airport

FLIGHTS CANCELED