Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز

فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دی گئیں
شائع 25 جنوری 2025 08:08pm

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویزدے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کی جائے گی، اسپیکر نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیں۔

حکومت کی قومی اسمبلی میں فرنٹ فٹ پر اننگ، 10 ماہ میں 38 بل اور 24 قراردادیں منظور کرالیں

پاکستان تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے بھی تحریری طور پر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی ہم آواز ہیں۔

پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ تمام تر کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہے، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہونگی۔

قومی اسمبلی کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ میں بھی پیش

ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

National Assembly

senate

paksitan

MNA

Senate of Pakistan