جرگہ عمائدین کو شکایت ریاست سے ہے، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی طور پر ظلم و جبر کا ساتھ نہیں دیں گے، ہماری سینیٹ کی آٹھ سیٹیں غائب کردی گئیں، قومی اسمبلی کی سیٹوں پر بھی ڈاکا ڈالا گیا، قبائل اور مشران سے گزارش ہے آپس میں نہ لڑیں، وزیراعلیٰ کے پی کو پتہ نہیں کہ کچھ معاملات اسٹیٹ کے تحت ہوتے ہیں، جرگہ عمائدین کو شکایت ریاست سے ہے۔
ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں خود کو قبائل کا حصہ سمجھتا ہوں، ہم نے 2012 سے مستقل قبائلی جرگہ بنایا ہوا ہے، اس جرگے میں مختلف مذاہب، مسلک اور شعبے کے لوگ شامل ہیں۔
**آپ سے مشورہ ضروری سمجھتا ہوں، ایرانی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کی آواز کو سنا جائے، ہم ایک اور جرگہ بلائیں گے، جس میں اگلا لائحہ عمل طے ہوگا، قبائل کے لوگ ہماری بات سنتے ہیں، میں نے کہا مجھے بھیج دیں، حالات کنٹرول کرا سکتا ہوں، اب چاہتے ہوئے بھی قبائلی علاقوں میں نہیں جاسکتے۔
اداروں کو بے تحاشہ اختیارات دیے جارہے ہیں، ایسے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی قبائل کا مسئلہ آتا ہے، ہمارے اندر تحریک جنم لے لیتی ہے، میں نے ہمیشہ قبائل اور خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں اور کرتا رہوں گا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ہے، فوج ہماری ہے، قبائل بھی ہمارے ہیں، مجھ طاقت کا استعمال بھی آتا ہے اور سب چیزوں کی سمجھ بھی ہے۔
Comments are closed on this story.