Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

اداروں میں دوغلا پن کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے، خواجہ آصف

میڈیا مالکان کو آزادی صحافت کا خیال رکھنا چاہیئے، سیاستدان تو آسان ہدف ہیں، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو
شائع 24 جنوری 2025 03:39pm

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاست کے ساتھ صحافت میں دوغلاپن چلتا رہا تو یہ سب نہیں چلے گا، صحافتی اداروں کے مالکان کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان کو آزادی صحافت کا خیال رکھنا چاہیئے، سیاستدان تو آسان ہدف ہیں، صحافی پیکا ایکٹ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صحافت کی آزادی بہت ضروری ہے، ہم سب کے لیے ایمانداری بہت ضروری ہے، صحافتی آزادی کی جنگ میں آپ کے ساتھ ہوں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ سیاست کے ساتھ صحافت میں دوغلا پن چلتا رہا تو یہ سب نہیں چلے گا، صحافتی اداروں کے مالکان کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ اداروں میں دوغلا پن کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے۔

نیوزکانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آزادی صحافت کا مطلب ایک ستون کو مضبوط کرنا ہے، پی ٹی آئی دور میں ہم سب جیل میں تھے۔ پی ٹی آئی دورمیں لوگ ٹی وی پر بیٹھ کرجھوٹے الزامات لگاتے تھے۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ القادریونیورسٹی، یونیورسٹی نہیں، القادرٹرسٹ کے نام 438 ایکڑ زمین ہے، القادر ٹرسٹ پربھی مکمل تحقیقات درکار ہیں، میڈیا کو کہہ رہا ہوں کہ دوہرا معیارختم کرے۔

PMLN

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister