Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

شوکت یوسفزئی کا حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

پی ٹی آئی رہنما کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزرا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار
شائع 24 جنوری 2025 01:26pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمہ دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، ہم نے مذاکرات کسی خوف، دباؤ اور کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطرکئے تھے، حکومت آج بھی سنجیدہ ہوجائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزرا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کسی خوف، دباؤ اورکسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر کیے تھے، بدقسمتی سے حکومت نے مذاکرات کو گڈا گڈی کا کھیل سمجھا۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے، حکومت ملک کے لیے مخلص ہی نہیں تو مذاکرات کا کیا فائدہ۔

مذاکرات یک طرفہ طور پر ختم کیے گئے، اب کس سے بات کریں؟ عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار پر خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا

پی ٹی آئی ہی موجودہ حکومت کی ضامن ہے، ہر جگہ ن لیگ کا ساتھ دیا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم تحریک انصاف کو ملک دشمن اور وزرا انتشاری و دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، ایسے ماحول میں مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، حکومت نے تکبر اور رعونت کا مظاہرہ کیا ہے، معیشت کی بہتری کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، 2 برس میں 27 ہزار ارب کا قرضہ لیا گیا، اب ایک ارب ڈالر کا مزید قرضہ لیا جا رہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ حکمران ملک کو صرف قرضوں پر چلانا چاہتے ہیں، اڑان پاکستان منصوبے کا کیا بنے گا، کیا وہ بھی قرضوں پر چلے گا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو احساس ہے کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے اور وہ ملک کو تباہی سے بچانا چاہتے ہیں، حکومت کو ملک کی فکر ہے تو ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے، تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے پاپولر اور بڑی سیاسی جماعت ہے، حکومت غلط فہمی میں نہ رہے ۔، عمران خان نے تحریک کا اعلان کیا تو لوگ دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسلام آباد

Shaukat Yousafzai

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks

pti talks

PTI Final Call