Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

فیشن میں کی جانے والی وہ غلطیاں جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

یاد رکھیے خواتین کا حسن ان کی صحت سے مشروط ہے
شائع 24 جنوری 2025 12:31pm

خواتین اکثر فیشن اور نئے ٹرینڈز کو اپنانے کی دوڑ میں اپنی صحت کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔ یہ رجحان مختلف شکلوں میں نظر آتا ہے، جیسے کہ غیر آرام دہ لباس پہننا، سخت ڈائیٹنگ کرنا، یا ایسی مصنوعات کا استعمال جن کے طویل مدتی اثرات نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

فیشن کا تعلق صرف آپ کے انداز سے نہیں ہے آپ جو پہنتے ہیں، وہ آپ کی صحت پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ کچھ فیشن کی غلطیاں دراصل طویل مدتی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ خواتین اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں اور فیشن کو اعتدال کے ساتھ اپنائیں۔ یہاں چند نکات پیش ہیں جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

اونچی ایڑیوں کے جوتے

اونچی ایڑھیاں پہننا گردن، کمر اور گھٹنوں میں درد کا باعث بن سکتی ہیں. اونچی ہیلز آپ کی ٹانگ کے پچھلے حصے کے پٹھوں کو چھوٹا اور سخت کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر یوگیش کمار کے مطابق، روزانہ کے لیے آرام دہ اور مدد فراہم کرنے والے جوتے پہننا ضروری ہے۔

شاہ رخ خان کی فین فالوئنگ کو کس اداکارہ نے پیچھے چھوڑ دیا ؟

بھاری ہینڈ بیگ

روزانہ بھاری بیگ اٹھانے سے کندھوں، گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے، جس سے کرنسی خراب ہو سکتی ہے اور دائمی درد ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر مہر تھانوی مشورہ دیتے ہیں کہ بیگ کو ہلکا رکھیں اور سائیڈ سوئچ کریں۔

# تنگ لباس جیسے پتلی جینز وغیرہلباس جیسے پتلی جینز وغیرہ

تنگ لباس خون کے بہاؤ کو روک سکتا ہے اور معدے کی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر اشو یادیو کے مطابق، ایسے لباس کے مسلسل استعمال سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ آرام دہ اور کھلے کپڑے پہنیں۔

غیر موزوں اور مصنوعی اور غیر تصدیق شدہ کریمیں اور میک اپ

بازار میں بکنے والی بہت سی پروڈکٹ سستی اور غیر معیاری ہوتی ہیں۔ غیر تصدیق شدہ میک اپ اور کریموں سے گریز کرنا چاہیے اور صرف معیاری پروڈکٹ ہی استعمال کرنا چاہیے.

بچوں کی صحت کے لیےفائدہ مند یا نقصان دہ مشروبات

کانٹیکٹ لینس کی غلط دیکھ بھال

کانٹیکٹ لینز کو صحیح طریقے سے صاف نہ کرنا یا انہیں طویل عرصے تک پہننا آنکھوں کی انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ انہیں صحیح طریقے سے صاف کریں اور زیادہ دیر تک نہ پہنیں۔

فیشن کے فیصلے صرف آپ کے انداز کو ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ اس لیے صحت مند رہنے کے لیے ایسے فیشن کا انتخاب کریں جو آپ کی جسمانی فلاح و بہبود کو بھی مدنظر رکھے۔

یاد رکھیے خواتین کا حسن ان کی صحت سے مشروط ہے، اور صحت مند جسم ہی ہر طرح کے فیشن کو بہتر انداز میں پیش کر سکتا ہے۔

Women

fashion

lifestyle

Health Care