Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

اسد قیصر کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت

مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، اسد قیصر
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2025 11:59am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔

اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی اور مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کریں گے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو گی جس میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔

Asad Qaiser

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

jamiat ulema e islam