Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار پر خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا

مذاکرات سے انکار کی کوئی وجہ نہیں، وزیر دفاع کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آج نیوز سے گفتگو
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2025 09:14pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات والوں کو خود بھی پتہ تھا اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص ہیں نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ، مذاکرات سے انکار کی کوئی وجہ نہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتہ تھا اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں، مذاکرات سے انکار کی کوئی وجہ نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے، یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں جن کو سزائیں ہوئیں انہوں نے اعتراف جرم کیا۔

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات ختم نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

حکومت اور پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں رکھنے کا ہدف آج پورا ہوگیا، فیصل واوڈا

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب میں قید میں تھا مجھے بس ایک کمبل دیا گیا تھا، ہماری پوری لیڈرشپ کو قید کیا گیا مگر ہم نے ملک کے نقصان کا نہیں سوچا۔

پیکا ایکٹ کی منظوری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے، یہ چیز امریکا میں بھی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

PMLN

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks

pti talks

PTI Final Call