Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

حکومت اور پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں رکھنے کا ہدف آج پورا ہوگیا، فیصل واوڈا

ٹرمپ کارڈ کاانتظار کرنے والے پلے کارڈ لے کر پھرتے رہیں گے، فیصل واوڈا
شائع 23 جنوری 2025 03:22pm

سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ مذاکرات نہیں مذاق ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں چاہتے تھے بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کاانتظار کرنے والے پلے کارڈ لے کر پھرتے رہیں گے، سارے مزے پی ٹی آئی والوں کیلئے اور مشکلات بانی پی ٹی آئی کیلئے، ٹرمپ کارڈ کی بھی ہوا نکل گئی ہے، جگ ہنسائی کرنے کیلئے اب یہ بیرون ملک کوئی لیٹر بھی لکھ دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا، بیرسٹر گوہر

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا، اقتدار، دولت اور سہولت کے مزے لے کر یہ اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ، مذاکرات کیلئے مخلص ہوناضروری ہے مگر پی ٹی آئی قیادت تو خود بانی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ آن بورڈ رہی، قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی، خیبرپختونخوا میں مال کا بازار گرم ہے سب مزے کر رہے ہیں اور جو باہر ہیں انہوں نے کسی سمجھوتے کے تحت جیل برداشت نہیں کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا تھا کہ ہماری بات ہوگئی ہے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے، نا کوئی تحریک نااحتجاج ہے، کچھ عرصے بعد ٹرمپ کارڈ کا پورا دھواں نکل جائے گا تو یہ مذاکرات کیلئے لیٹ جائیں گے۔

imran khan

faisal vawda

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks