Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا، بیرسٹر گوہر

آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2025 02:35pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔

بیرسٹڑ گوہر نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔

35 پنکچر سے لیکر فارم 47 تک سب جوڈیشل کمیشن میں شامل کرلیں، خواجہ آصف

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل ہوں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Ali Khan

PTI Government Talks