Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
17 Shawwal 1446  

ٹرمپ سابق صدر بائیڈن کے الوداعی خط کی تعریف کرنے پر مجبور

یہ ایک اچھا اور متاثر کن خط ہے، اس سے لطف اندوز ہوں
شائع 23 جنوری 2025 11:32am

امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے ظاہر کردیا، جس میں بائیڈن نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، خط کے باہر’47’ درج تھا، جو ٹرمپ کے 47 ویں صدر ہونے کی علامت ہے۔ خط کا آغاز ’ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ‘ سے ہوا، جس میں جو بائیڈن نے اس معزز دفتر سے رخصت ہونے کے وقت ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی عائد کردی

بائیڈن نے لکھا، ’امریکی عوام اور دنیا بھر کے لوگ ہمیشہ اس دفتر سے رہنمائی کی توقع رکھتے ہیں، اور میری دعا ہے کہ آئندہ برسوں میں ہماری قوم کو خوشحالی، امن، اور وقار حاصل ہو۔ خدا آپ کی رہنمائی کرے، جیسے اس نے ہماری قوم کے قیام سے آج تک ہماری رہنمائی کی ہے۔‘

۔

خط پر 20 جنوری 2025 کی تاریخ درج تھی، یہ وہ تاریخ ہے جب بائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑا اور ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خط کے جواب میں کہا: ’یہ ایک اچھا اور متاثر کن ہے، اس سے لطف اندوز ہوں اور اپنی ذمہ داریاں بہترین طریقے سے نبھائیں‘

چینی اور روسی صدور کو ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بحال ہونے کی امید

یاد رہے کہ امریکا میں 1989 سے سبکدوش صدور کی جانب سے آنے والے صدور کے لیے خط چھوڑنے کی روایت برقرار ہے۔

world

Donald Trump

Joe Biden

Amrica