Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

کپل شرما، راج پال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سگندھا مشرا کو دھمکی آمیز ای میلز موصول

ممبئی پولیس نے ای میلز کا آئی پی ایڈریس پاکستان قرار دیا
شائع 23 جنوری 2025 09:35am

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کپل شرما، راج پال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سگندھا مشرا کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کے بعد امبولی اور اوشیوارا پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ای میلز میں مشہور شخصیات کی حالیہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک ”حساس معاملے“ پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا، ’یہ نہ تو کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور نہ ہی ہراساں کرنے کی کوشش۔ اس پیغام کو انتہائی سنجیدگی اور رازداری کے ساتھ لیا جائے۔ بصورت دیگر، سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جو آپ کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر اثر ڈال سکتے ہیں۔‘

”کبھی میں کبھی تم“ کی مشہور بائیک کتنی رقم میں نیلام ہوئی ؟

ای میل، جس پر ایک نامعلوم شخص ’بشنو‘ نے دستخط کیے، میں مزید کہا گیا کہ اگر آٹھ گھنٹوں کے اندر جواب نہ دیا گیا تو ’ضروری کارروائی‘ کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ای میلز کا آئی پی ایڈریس پاکستان سے ٹریس ہوا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

یہ واقعہ 16 جنوری کو بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔ حملہ آور کا مقصد چوری بتایا گیا تھا۔

2025 کے لیے آج ٹی وی کے پروگرام میں حیران کن پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں

پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

world

Indian Actress

Indian actors

Threat

viral news