Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

قاتل کی عدم گرفتاری، صارم کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا پاور ہائوس پر احتجاج

پولیس کی تفتیش انتہائی سست روی کا شکار ہے، انصاف دیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ
شائع 22 جنوری 2025 11:00pm

صارم قتل کیس میں ملزم کی عدم گرفتاری اور تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر مقتول صارم کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے نیو کراچی پاور ہائوس کے قریب احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کم سن بچے صارم قتل کیس کی تفتیش سست روی کا شکار ہونے اور ملزم کی عدم گرفتاری پر مقتول صارم کے اہل خانہ اور علاقہ مکین پولیس کے خلاف احتجاج کرنے سڑک پر نکل آئے۔

صارم کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت، مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے لیب بھجوا دیئے

مقتول صارم کے والدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس کی تفتیش انتہائی سست روی کا شکار ہے، اگر تفتیش صحیح طریقے سے ہوتی تو صارم آج زندہ ہوتا، صارم کا قاتل آزاد ہے اور پولیس کی جانب سے اب تک اسکو گرفتار نہیں کیا گیا ، ہمیں انصاف دیا جائے۔

کراچی: 11 دن سے لاپتہ 7 سالہ صارم کی لاش واٹر ٹینک سے برآمد، ’پولیس خاندان کی کردار کشی کرتی رہی‘

سماجی رہنما فیضان حسین نے کہا کہ علاقائی پولیس کی لاپروائی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، ایس ایچ او نے ایف آئی آر کاٹ کر کہا کہ اب میرا کام ختم ہوگیا، پولیس کی تفتیش کہاں ہے، صارم کا قاتل کہاں ہے؟

کم سن صارم کا پوسٹ مارٹم مکمل، جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے

بعد ازاں ایس ایس پی سینٹرل نے دو ڈی ایس پیز اور تین ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم مظاہرین کے پاس بھیجی اور دو ، تین روز کے لئے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے تین روز کے اندر کیس میں پیشرفت یا ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے تین روز کے لئے اپنا احتجاج موخر کردیا۔

karachi

Karachi Police

North Karachi

Sarim Kidnaped

Sarim

sarim murder case