وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کرتے ہوئے 50 ہزار اقلیتی گھرانوں کو کارڈ دینے اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف سازش یا ان کے حقوق پر ڈاکا برداشت نہیں کریں گے، ایسے عناصر کا پوری قوت سے راستے روکا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں کے ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرض دینے کا اعلان
مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دے دیا
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں 50 ہزار اقلیتی گھرانوں کو کارڈ دینے فیصلہ کیا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ کار بڑھا کر 75 ہزار خاندان تک بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری دی ہے تو اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے جواب دہ ہوں، سیاسی دباؤ کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت نہیں کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر رات سونے سے پہلے اپنا احتساب خود کرتی ہوں، پاکستان میں 90 فیصد چھوٹے کسان ہیں، حکومت کو چھوٹے کاشتکار کا ہاتھ تھامنا پڑتا ہے ۔
Comments are closed on this story.