Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

قائمہ کمیٹی برہم، ایف بی آر کو اربوں کی گاڑیاں خریدنے سے روک دیا

گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں، حکام
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2025 08:24pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا، اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیئرمین کمیٹی نے پوچھا ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں۔

حکومت کا اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کا فیصلہ

سینیٹ اجلاس: پانی کی قلت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک ہوگئے

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کا پھر شور شرابہ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا ہے، اس سے بڑا کیا اسکینڈل ہوگا؟

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر جب تک 385 ارب کا شارٹ فال پورا نہیں کرتا، نئی گاڑی کا حقدار نہیں، ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری کرپشن کا بڑا اسکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، جن کو گھاس اور بسکٹ کی تمیز نہیں، ان کو ٹینڈر دینے کا کہا جا رہا ہے، ایف بی آر کے پاس 1010 گاڑیوں کی خریداری میں سستے ریٹ کی پیشکش ہے۔

FBR

senate

paksitan

faisal vawda

Senate of Pakistan