Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

حکومت سے مذاکرات: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا

پی ٹی آئی 27 جنوری تک حکومتی جواب کا انتظار کرے گی، 28 جنوری تک رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے
شائع 22 جنوری 2025 03:34pm

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لے کر جواب تیار کرنے کا فیصلہ

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کا جواب تیار کرنے پر عرفان صدیقی کی تردید

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی۔

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks

pti talks