Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

جلسوں کیلئے آئی ایس ایف کو فنڈز نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سخت برہم

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس میں آئی ایس ایف عہداروں نے فنڈز نہ ملنے پر شکایتوں کے انبار لگا دیے
شائع 22 جنوری 2025 01:01pm

پی ٹی آئی جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کے لئے فنڈز نہ ملنے پر آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے شکایت کر دی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدرات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس میں آئی ایس ایف عہداروں نے فنڈز نہ ملنے اور خردبرد کی شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس ایف باجوڑ اور مہمند کے عہدیداروں نے وزیر اعلی سے شکایت کی کہ ہمیں پارٹی فنڈز نہیں ملے، ہمیں 2 لاکھ میں سے ایک لاکھ روپے ملے۔

اجلاس میں پارٹی فنڈز متعلقہ افراد کو نا ملنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایس ایف سے سوال کیا کہ پیسے کہاں گئے؟

اسمبلی کورم توڑنے کا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ بے نقاب

جس پر آئی ایس ایف کے صدر نے علی امین گنڈاپور کو جواب میں کہا کہ شکایتیں لگانے والے آئی ایس ایف کےعہدیدار نہیں، جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ فیصلہ میں کروں گا کہ کون عہدیدار ہے اور کون نہیں جس پر آئی ایس ایف کے صدر نے کہا ابھی ان کو پیسے دے دیتا ہوں۔ جس پر وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ اب تو سب کچھ ہوگیا اب پیسے دینے کا کیا فائدہ؟

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم

صدرانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا اشفاق مروت کے مطابق فنڈز کی تقسیم پر نچلی سطح پرعہدیداروں میں گلے شکوہ ہوئے تاہم میں نے فوری طور پر معاملے کو حل کر وایا، ٹرانسپورٹ کی مد میں پارٹی سے ملنے والی رقم شفاف طریقے سے تقسیم ہوئی۔

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

burst

insaf students federation